جموں و کشمیر کے ارمغان مغل تامل فلم میں نظر آئیں گیماڈلنگ میں کئی ایوارڈز اپنے نام کر لیے

جموں و کشمیر کے ارمغان مغل تامل فلم میں نظر آئیں گ ی

ماڈلنگ میں کئی ایوارڈز اپنے نام کر لیے

سرینگر/23نومبر/سی این آئی//

 راجوری ضلع میں، ایل او سی سے متصل گاو¿ں لمباڈی (نوشہرہ) کی بیٹی بالی ووڈ میں دھوم مچائے گی۔ کچھ دنوں میں وہ تامل فلم میں نظر آئیں گی۔ سابق فوجی افسر کی بیٹی ارمغان مغل کو بچپن سے ہی ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق تھا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری ضلع میں، ایل او سی سے متصل گاو¿ں لمباڈی (نوشہرہ) کی بیٹی بالی ووڈ میں دھوم مچائے گی۔ کچھ دنوں میں وہ تامل فلم میں نظر آئیں گی۔ سابق فوجی افسر کی بیٹی ارمغان مغل کو بچپن سے ہی ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق ہے اور اب ان کا یہ شوق پورا ہونے جا رہا ہے۔ اداکارہ مغل نے بتایا کہ انہوں نے ماڈلنگ سے شروعات کی۔ اب وہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور جلد ہی ان کی تامل فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔قسمت نے اس کا ساتھ دیا، اس نے بہت محنت کی اور اپنے والدین کی آشیرباد سے وہ اس مقام تک پہنچی ہے کہ اسے بالی ووڈ میں کام کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا لیکن صحیح تعلیم اور رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ صحیح قدم نہیں اٹھا پاتے اور خوف کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔اگر انہیں صحیح تعلیم، سہولتیں ملیں اور ان کے لیے صحیح راستے بنائے جائیں تو ہر حال میں ہر کوئی آگے بڑھ کر آگے آنا چاہے گا۔ فلم انڈسٹری ایک اچھا اور صاف ستھرا پیشہ ہے، یہاں کام کرنا درست ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ والد اسحاق مغل فوج میں افسر تھے، وہ چند سال قبل ریٹائر ہوئے اور ممبئی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں، جب کہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ارمغان نے بتایا کہ میں اب جو کچھ بھی ہوں صرف والدین کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو والدین کی عزت کرنے اور ان سے دل سے پیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی مقام پر پہنچ جائیں تو والدین جتنی محبت ان سے کوئی اور نہیں کر سکتا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post