بپن راوت کی موت پر سوشل میڈیا پوسٹ پر "نامناسب" ردعمل جموں و کشمیر بینک نے خاتون ملازم کو نوری سے معطل کر دیا

 جموں و کشمیر بینک نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی موت پر سوشل میڈیا پوسٹ پر "نامناسب" ردعمل کی وجہ سے ایک خاتون ملازم کو معطل کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بینکنگ اٹینڈنٹ کو جمعرات کو معطل کر دیا گیا تھا، اس کے خلاف تادیبی کارروائی زیر التوا ہے۔خاتون نے مبینہ طور پر جنرل بپن راوت کی موت سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹ پر ایک نامناسب ایموجی(ہسنی) پوسٹ کیا تھا۔اس دوران بنک نے ایک آدر زیر نمبرCHQ/HR/2021-30تاریخ9دسمبر میں لکھا ہے کہ ”بینک کے مفادات/قواعد کے برخلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے خلاف وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے سرکلر کے باوجود، ایسے ہی ایک واقعے میں ہمارے ایک ملازم نے ایک المناک حادثے پر سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز تبصرے/ریمارکس کیے تھے۔“ بینک نے معطلی کے خط میں خاتون ملازمہ کی شناخت آفرین حسن نقاش زیر اڈنڈنٹ نمبت023581 کے طور ہوئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post