ناظم اِطلاعات نے گگن سنگھ جموال کو نیشنل گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی

 ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ راہل پانڈے نے آج محکمہ کے ملازم گگن سنگھ جموال کو موہالی میں منعقدہ 59ویں قومی رولر



 سکیٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی۔راہل پانڈے نے گگن سنگھ جموال اور ان کی ٹیم کی جیت کو جموں وکشمیر یوٹی اور ڈی آئی پی آر کے لئے بھی فخر کا لمحہ قرار دیا۔اُنہوں نے اُن کی تعریف کی اور مستقبل میں بہت سے تمغوں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرنے کی تمنا ظاہر کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اِنفارمیشن (سینٹرل) چندر پرکاش کوتوال، ڈپٹی دائریکٹر اِنفارمیشن (پی آر) مردھو سلاتھیہ اور ایڈ منسٹریٹیوآفیسر انیل کما رمہتا نے بھی گگن سنگھ جموں اور ان کی ٹیم کے ارکان کو جموں وکشمیر یوٹی کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post