نئے ویرنٹ کے خدشات۔۔لوگوں سے احتیاط کی اپیل کوڈکا پلٹ وار / خطرہ برقرار سفری تاریخ چھپانے والوں کو انتظامیہ کی وارننگ / 20ہزار روپے کا جرمانہ لاک ڈاون سے بچنا ہے تو احتیاط کرو، ڈی سی سرینگر کی عوام سے اپیل

   دنیاکے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم ”اومیکرون‘ کے پھیلاؤکے بیچ جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو

 اعلان کیا کہ سرینگر کے ہوائی اڈے پر گزشتہ2ہفتوں سے اپنی بین الاقوامی سفری تاریخ یامعلومات چھپانے والے لوگوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کیساتھ ساتھ متعلقہ مسافروں سے فی کس مبلغ20ہزار روپے بطو رجرمانہ وصول کیاجائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کیا گیا جس کی صدارت کشمیر کے ڈویڑنل کمشنرکشمیر پانڈورنگ کے پول نے کی اور اس میں سری نگر اور بڈگام کی ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔۔ کہ تمام بین الاقوامی مسافروں (بشمول وہ گھریلو مسافر جن کی گزشتہ2ہفتوں کے دوران بین الاقوامی سفر کی تاریخ ہے) کا سری نگر ایئرپورٹ پر پہنچنے پرRT-PCRٹیسٹ کیا جائے گا۔اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ کوئی بھی مسافرجس کو اپنی بین الاقوامی سفری تاریخ کو چھپاتے ہوئے پایا جائے گا، 


ہ قوانین کے مطابق سزا کیلئے ذمہ دار ہوگا اور اس پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔نئی ہدایات کے مطابق ان تمام مسافروں کو انتظامی قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا۔RT-PCRٹیسٹ کے نمونے جمع کرنے کے بعد ان تمام مسافروں کو ان کی پسند کے مطابق سرکاری (مفت) یا نجی (ادا کردہ) انتظامی قرنطینہ میں بھیجا جائے گا جب تک کہ ان کی رپورٹس دستیاب نہ ہوں اور اگر مثبت پائے جاتے ہیں، تو انہیں ڈی آر ڈی او ہسپتال کھنموہ، سری نگر میں ایک علیحدہ وارڈ میں داخل کیا جائے گا اور معیاری پروٹوکول کے مطابق علاج کیا جائے گا۔سیاحوں کی صورت میں اگر رپورٹس منفی آتی ہیں تو انہیں سات دن کیلئے ہوم قرنطینہ یا ہوٹل قرنطینہ میں رکھا جائے گا،جس کے دوران متعلقہ چیف میڈیکل آفیسرز ان کی نگرانی کریں گے۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ اگر اس مدت کے دوران کوئی علامات پائی جاتی ہیں تو ان کا فوری طور پر دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے بصورت دیگر آر ٹی پی سی آر کے ذریعے ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر منفی پایا جاتا ہے

 تو وہ اگلے 7 دنوں تک اپنی صحت کی خود نگرانی کریں گے۔اگر ان کا دوسرا RT-PCR ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس شخص کو فوری طور پر DRDO ہسپتال کھنموہ سری نگر منتقل کیا جائے گا اور اس کے نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے بھیجے جائیں گے۔ڈویڑنل کمشنر، کشمیر نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کو بھی ہدایت دی کہ وہ مسافروں کی سہولت کیلئے ایک RT-PCRٹیسٹنگ سہولت کو یقینی بنائیں جو اس کے ذریعے اپنا ٹیسٹ کروانے کے خواہاں ہیں۔صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پول نے ڈپٹی کمشنر بڈگام کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ SRTC بسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کو ہوائی اڈے سے انتظامیہ کی قرنطینہ سہولیات تک لے جانے کیلئے شامل کریں۔ڈویڑنل کمشنر، کشمیر نے سری نگراوربڈگام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کی خصوصی نگرانی کی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بین الاقوامی مسافر ایک ہفتے کے لئے ہوم قرنطینہ پر سختی سے عمل کریں اومیکران ویرنٹ کے خوف کے پیش و نظر جموں و کشمیر سرکار نے ان افراد پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن مسافروں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنی بین الاقوامی سفری تاریخ کو چھپائی ہوگی۔ذرائع سے کے این ایس کو معلوم ہوا ہے کہ اس باتوں کا فیصلہ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا جس کی صدارت کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر پی۔کے  پولے نے کی اور اس میٹنگ میں سرینگر اور بڈگام کے سینئر ضلعی اور صحت کے افسران نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں  یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الاقوامی مسافروں (بشمول وہ گھریلو مسافر جن کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بین الاقوامی سفر کی تاریخ ہے) کو سری نگر ہوائی اڈہ  پہنچنے پر "آر ٹی۔پی سی آر" ٹیسٹ کیا جائے گا

 جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرکوئی بھی مسافر اپنی بین الاقوامی سفری تاریخ کو چھپاتے ہوئے پایا جائے گا وہ قوانین کے مطابق سزا کے لیے ذمہ دار ہوگا اور اس پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور نئی ہدایات کے مطابق ان تمام مسافروں کو انتظامی قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا۔ آر ٹی،پی سی آرٹیسٹ کے نمونے جمع  کرنے کے بعد ان تمام مسافروں کو ان کی پسند کے مطابق سرکاری (مفت) یا نجی (ادا کردہ) انتظامی قرنطینہ میں بھیجا جائے گا جب تک کہ ان کی رپورٹس دستیاب نہ ہوں اور اگر انکے مثبت پائے جاتے ہیں تو انہیں جینوم کے لیے بھیجا جائے گا تاہم یہ بھی بتایا کہ کہ مریض کو "ڈی آر ڈی او" ہسپتال کھنمو سری نگر میں ایک علیحدہ وارڈ میں داخل کیا جائے گا اور معیاری پروٹوکول کے مطابق علاج کیا جائے گا لیکن اگر رپورٹس منفی آتی ہیں تو انہیں ساتھ دن کے لیے ہوم قرنطینہ یا ہوٹل قرنطینہ میں رکھا جائے گا (سیاحوں کی صورت میں) جس  دوران متعلقہ چیف میڈیکل آفیسرز ان کی نگرانی کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر ان کا دوسرا آر ٹی۔پی سی آر" ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس شخص کو فوری طور پر DRDO ہسپتال کھنمو سری نگر منتقل کیا جائے گا اور اس کے نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے بھیجے جائیں گے


۔اس دوران ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کو بھی ہدایت دی کہ وہ مسافروں کی سہولت کے لیے ایک پرائیویٹ ریپڈ RT-PCR ٹیسٹنگ سہولت کے قیام کو یقینی بنائیں جو مسافر اس کے ذریعے اپنا ٹیسٹ کروانے کے خواہاں ہو نگے۔پی کے پولے نے ڈپٹی کمشنر بڈگام کو ایس آر ٹی سی بسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کو ہوائی اڈے سے  لیکر انتظامیہ قرنطینہ مراکز تک کی سہولیات کیلئے دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ہے جبکہ ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے چیف میڈیکل آفیسرز کی خصوصی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بین الاقوامی مسافر ایک ہفتے کے لیے ہوم قرنطینہ میں سختی سے عمل کریں۔سری نگر:۲، ڈپٹی کمشنرسری نگر محمداعجاز اسدنے کوروناکیسوں میں تیزی کوعام لوگوں کی لاپرواہی کانتیجہ قرار دیتے ہوئے جمعرات کویہ واضح کیاکہ  لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے کوروناسے متعلق مناسب رویے پر عمل کرنالازمی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کو صبح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمداعجاز اسد جوکہ ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں،نے کہا کہ بین الاقوامی مسافر یا گھریلو مسافر جن کی گزشتہ2 ہفتوں میں ٹریول ہسٹری یاسفری تاریخ موجود ہے، اگر انہوں نے اپنی ٹریول ہسٹری یاسفری معلومات کو چھپایاہوگا تو اُنہیں قانونی کارروائی اور 20 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔



Post a Comment

Previous Post Next Post