مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع*
*بارشوں اور برفباری کا فی الحال کوئی امکان نہیں ،5 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا / محکمہ موسمیات*
*بارشوں اور برفباری کا فی الحال کوئی امکان نہیں ،5 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا / محکمہ موسمیات*
سرینگر/25نومبر/سی این آئی//
وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے جس سے سردی کا زور بھی ذرا سا تھم گیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وادی میں فی الوقت کسی بھاری برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 5 دسبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں سے وادی کشمیر میںشدید سردیوں کے بیچ جمعرات کو دن بھر موسم آبر آلود رہنے کے نتیجے میں سردیوں میں کمی آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب اک کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔موسم ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی سردی سے بچنے کے لئے لوگ گرم لباس زیب تن کرنے کے علاوہ دفاتر، دکانوں اور کام کی دوسری جگہوں پر گرمی کرنے کے لئے الیکٹرانک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کر رہے ہیں۔