لیفٹیننٹ گورنر نے سکمز کے 39 ویں سالانہ دِن کی تقریبا ت سے خطاب کیا لیفٹیننٹ گورنر نے کئی پروجیکٹوں کا اِی۔اِفتتاح کیا اور اِی۔ سنگ بنیاد رکھا تمام ڈاکٹر وں، نرسوں، وارد بوائز، ایمبولنس ڈرائیوروں اور دیگرمعاون عملے کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے کووِڈ کے دو لہروں کے دوران بے لوث کام کیا

ء؁لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سکمز کے39 ویں سالانہ دِن کی تقریبات سے خطاب کیا اور اِس موقعہ پر کئی پروجیکٹوں کا اِی۔ اِفتتاح کیا اور اِی۔ سنگ بنیاد رکھا۔

  1. لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ورچیول موڈ اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہ سکمز نے جموں وکشمیر یوٹی کے صحت دیکھ ریکھ کے نظام میں ایک ناگزیر کردار اَدا کیا ہے۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سکمز کی اِنتظامیہ، فیکلٹی، طلاب اور ان تمام لوگوں کو مبارک باد دی جنہیں کووِڈ کے مشکل وقت میں مثالی کام کرنے پر نوازا گیا۔       اُنہوں نے کہا،”میں اُن تمام ڈاکٹر، نرسوں، وارڈ بوائز، ایمبولنس ڈرائیوروں اور دیگر معاون عملے کا شکریہ اَدا کرتا ہو ں جنہوں نے کووِد کی دو لہروں کے دوران بے لوث کام کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سب کی اِجتماعی کوششوں اور طبی عملے کی محنت کی وجہ سے جموں وکشمیر کو کووِڈ مینجمنٹ اور ویکسی نیشن میں پورے ملک میں ایک رول ماڈل کے طور پر اُبھرا ہے۔        اُنہوں نے صحت نظام کو مسلسل مستحکم کرنے اور صحت نگہداشت سب کے لئے زیادہ سستی اور قابل رَسائی بنانے کے لئے جموں وکشمیر یوٹی حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کا ملک بھر میں صحت شعبے میں 5فیصد بجٹ مختص کرنے کا سب سے زیادہ حصہ ہے۔       اُنہوں نے کہا،”حکومت صحت شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 7,177 کروڑ روپے صرف کر رہی ہے۔گذشتہ ایک برس میں 881 کروڑ روپے صرف کر کے صحت کے 94 پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں جس سے شہریوں کے وسائل میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ واریئریروں کی کوششوں اور کووِڈ کی دو لہروں کے دوران صحت بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اِقدامات کا بھی ذکر کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا،”ہماری آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت گذشتہ برس کے صرف 14,000 ایل پی ایم سے ایک لاکھ ایل ایم پی تک کئی گنا بڑھ گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے 4,290 پنچایتوں میں کووِڈ کیئر سینٹروں کو بھی فعال بنایا گیا ہے۔“ اُنہوں نے کہا کہ ضروری اِنتظامات کو بڑھانے اور پنچایتوں کی سطح تک سہولیات کو مریضو اور عام لوگوں کی خاطر قابل رسائی بنانے کے لئے یوٹی حکومت کی کوششوں کو نیتی آیوگ کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دِل سے شکر یہ اَدا کیا جنہوں نے جموں وکشمیر کے صحت شعبے کو تبدیل کیا ہے

اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صرف تین میڈیکل کالج تھے لیکن اَب سات نئے میڈیکل کالج ہیں جو ایم بی بی ایس کی 600 نشستوں کو تقریباً دو گنا کر کے 1100 نشستوں پر لے آئے ہیں اور جموں وکشمیرملک کا پہلا یوٹی ہے جہاں دو ایمز، دو کینسر اِنسٹی چیوٹ ہیں۔ اِس ے علاوہ سال 2019ء کے بعد ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کی تعداد 129سے بڑھ کر 1275ہوگئی ہے اور یوٹی کے لئے 10نئے نرسنگ کالج ہیں۔    اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیرکے پاس ہیلتھ اِنشورنس سکیم آیوشمان بھارٹ۔ صحت ہے جس کے تحت ہر کنبے کو پانچ لاکھ میڈیکل اِنشورنس کا احاطہ کیا جاتا ہے لیکن 2019ء سے قبل جموں وکشمیر میں کوئی سرکاری ہیلتھ اِنشورنس سکیم نہیں تھی۔       لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب کا اِختتام پر کہا کہ کورونا وبائی مرض کا خط رہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک نیا ویرنٹ کووِڈ”اومیکرون“ سامنے آیا ہے اور میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے کووِڈ رہنما اصولوں پر من و عن عمل کریں۔      اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے نئے نیورو سائنسز آئی سی یو، متعد ی امراض کے بلاک میں پلمونری آئی سی یو، اوبسٹیٹرکس اینڈ گائنا کالوجی آئی سی یو، جیر یاٹرک میڈیسن وارڈ، سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ او پی ڈی کمپلیکس، ویٹنگ ہال ایمرجنسی میڈیسن اور سٹاف کنٹین کی توسیع، نیوسی ایس ڈی کو مریضوں کے لئے وقف کیا۔نئے کالج آف پیرا میڈیکل سائنسز، ایڈوانسڈ پیڈ یا ٹرکس سینٹر، 1000 نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم، لائبریری بلاک کی تعمیر اور علاحدہ او پی ڈی بلاک کا اِی۔سنگ بنیادرکھا۔        اِس موقعہ پر مختلف سربراہاں اور ڈاکٹروں کو اُن کی مثالی خدمات پر مبارک باد بھی دی گئی۔یفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے اَپنی تقریر میں کہاکہ سکمز یوٹی کے شہریوں کا اَنمول خدمات فراہم کر رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ عام لوگوں کو تکنیکی طورپر درس اور شواہد پر مبنی صحت دیکھ ریکھ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ڈائریکٹر اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی ڈاکٹر رندیپ گلیئریا نے اَپنی تقریر میں اِنسٹی چیوٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آنے والے برسوں میں یہ ایک قومی شہرت کا اِدارہ ہوگا۔      ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے اَپنی تقریر میں اِنسٹی چیوٹ کی طرف سے عام لوگوں کو فراہم کی جانے والے مختلف صحت خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اِس موقعہ پر سکمز کے سابق ڈائریکٹر اور چیئرمین ایپکس ایڈوائزری کمیٹی کووِڈ۔19 ڈاکٹر ایم ایس کھورو، ڈینز، فیکلٹی ممبران، سینئر ڈاکٹران، کووِڈ واریئر س،نرسنگ سٹاف، سکمز کے معاون سٹاف ممبران موجود تھے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post