امسال زیادہ اوؤرلوڈنگ،دستیابی اورسپلائی بہتر:چیف انجینئرمحکمہ بجلی اعجازاحمدڈار

  امسال کشمیروادی میں زیادہ تراندھیراہی چھایارہتاہے،کیونکہ محکمہ بجلی اپنے جاری کردہ کٹوتی شیڈول پرعمل کرنے میں

 ناکام ہے۔شہرسری نگر کیلئے محکمہ بجلی نے میٹر یافتہ اوربغیرمیٹر والے علاقوں کیلئے گزشتہ ماہ جوبجلی کٹوتی شیڈول جاری کیاتھا۔6نومبرکوجاری کردہ شیڈول کے مطابق میٹر والے علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف ڈیڑھ گھنٹے باری باری بجلی کٹوتی کااعلان کیاگیاجبکہ بغیرمیٹروالے علاقوں میں باری باری تین گھنٹے بجلی سپلائی منقطع رکھنے کی بات کہی گئی تھی،لیکن پائین شہر سے لیکر پاش علاقہ راجبا غ اورسونہ وار سے لیکر حیدر پورہ تک نیز بٹہ مالوسے لیکر پارمپورہ تک بجلی کٹوتی شیڈول پرکوئی عمل نہیں کیاجاتاہے بلکہ صارفین کے مطابق محکمہ بجلی کی جانب سے چوبیس گھنٹوں کے دوران میٹر والے اوربغیر میٹر والے علاقوں میں بالترتیب کم سے کم 6گھنٹے اور8گھنٹے بجلی سپلائی کاٹ دی جاتی ہے۔راجباغ،کرسو ا وراسکے ملحقہ علاقوں بشمول مہجورنگر کے لوگوں نے بتایاکہ صبح سے شام تک بجلی کے آنے اورجانے کاکوئی پتہ نہیں چلتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ بجلی سپلائی کاٹنے کے وقت ایک منٹ بھی دیرنہیں کی جاتی ہے،لیکن واپسی کاکوئی وقت نہیں ہوتا۔کبھی ایک گھنٹے،کبھی ڈیرھ گھنٹے توکبھی دوگھنٹے کے بعدبجلی سپلائی بحال کی جاتی ہے۔اسی طرح کے حالات پائین شہر کے لوگ بھی بیان کرتے ہیں۔ان کاکہناہے کہ محکمہ بجلی نے اپنے ہی جاری کردہ بجلی کٹوتی شیڈول کوبالائے طاق رکھاہے۔اس دوران بغیر میٹر والے علاقوں کابراحال ہے،کیونکہ وہاں بجلی آنے اورجانے کاکوئی وقت مقررنہیں۔پائین شہر،بتہ مالو،سونہ وار،اندرانگر،بٹہ وارہ،قمرواری،پارمپورہ اوردوسرے علاقوں کے لوگوں نے الزام لگایاکہ ماہانہ مقررہ وقت پربھاری بھرکم بجلی بلیں بھیجنے کے بعدمحکمہ بجلی صارفین کے حقوق کوملیامیٹ کرنے کامرتکب ہورہاہے۔اُدھر شمالی،وسطی اورجنوبی کشمیر کے 9اضلاع بشمول بارہمولہ،بانڈی پورہ،کپوارہ،بڈگام،گاندربل،اننت ناگ،کولگام،پلوامہ اورشوپیان میں بھی بجلی نظام درہم برہم ہے۔سبھی اضلاع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کٹوتی کے نام پر زیادہ تروقت بجلی غائب رکھی جاتی ہے۔محکمہ بجلی کے چیف انجینئر اعجاز احمدڈار کہتے ہیں کہ امسال اوؤرلوڈنگ کچھ زیادہ ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ گزشتہ برسوں کے برعکس امسال بجلی سپلائی بہتر ہے۔چیف انجینئرموصوف کہتے ہیں کہ محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی سپلائی کوزیادہ وقت دستیاب رکھنے کی کوشش رہتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post